کرکٹ بورڈ کا دنیا کی پہلی جونیئر کرکٹ لیگ متعارف کرانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرکٹ بورڈ کا دنیا کی پہلی جونیئر کرکٹ لیگ متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے دُنیا کی پہلی پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو پی ایس ایل کی طرح ٹی 20 کی طرز پر کھیلی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس اکتوبر سے ہی پہلی پاکستان جونیئر لیگ کا آغاز ہوگا۔ پی سی بی نے دلچسپی رکھنے والوں سے اسپانسرشپ، لائیو اسٹریمنگ اور ٹیم فرانچائز کیلئے درخواستیں طلب کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی سی سی رینکنگ،شاہین آفریدی تمام فارمیٹس میں ٹاپ ٹین میں شامل

دلچسپی رکھنے والوں کو پی سی بی کی ویب سائٹ سے ایکسپریش آف انٹرسٹ کا فارم ڈاؤن لوڈ کرکے اسے bidding@pcb.com.pk پر 26 اپریل سے قبل بھجوانا ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ کافی دنوں کی سخت محنت اور منصوبہ بندی کے بعد ہم پاکستان جونیئر لیگ کیلئے اظہارِ دلچسپی کا فارم جاری کرنے کے قابل ہوئے جو دنیا کی پہلی جونیئر لیگ ہوگی۔

رمیز راجا نے کہا کہ ہم رواں برس اکتوبر سے ہی جونیئر لیگ کا آغاز کریں گے۔ یہ شہروں کی بنیاد پر کھیلی جانے والی سیریز ہوگی جس میں بین الاقوامی ایج گروپ کے کرکٹرز بھی شمولیت اختیار کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اچھی فضا کسی بھی نو آموز کو کرکٹ کا جینئس بنا سکتی ہے۔ پی سی بی اپنی اسٹرٹیجک پارٹنرشپ کی بنیاد پر 100 بہترین کرکٹرز کو سامنے لائے گا جن کو غیر ملکی ماہرین کرکٹ سکھائیں گے۔

Related Posts