صحت کارڈ، پناہ گاہ اور احساس پروگرام بند کرنے کی خبریں جھوٹی ہیں۔ مریم اورنگزیب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے بم پروف گاڑی بھی ساتھ لے گئے، مریم اورنگزیب
عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے بم پروف گاڑی بھی ساتھ لے گئے، مریم اورنگزیب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صحت کارڈ، پناہ گاہ اور احساس پروگرام بند کرنے کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے احساس پروگرام سے متعلق خبریں مسترد کرتے ہوئے ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ سابق حکومت کے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے جاری رکھے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کے خلاف غیر ملکی سازش کی کوئی حقیقت نہیں۔ ملیحہ لودھی

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اسی طرح جاری رہے گا بلکہ اس میں توسیع لائی جائے گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بے نظیر پروگرام کے ذریعے لوگوں کو تعلیم دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ن لیگ کی ترجمان نے کہا کہ صحت کارڈ پروگرام بھی جاری رہے گا بلکہ ہم اس میں بہتری لائیں گے۔ تمام ایسے پروگرام جنہیں عوامی فلاح وبہبود کیلئے شروع کیا گیا، ان کو بہتر بنایا جائے گا۔ سابق عمران خان حکومت کے ممبران بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ بے حس اور کرپٹ ٹولے نے حکومت حاصل کرتے ہی بے سہارا اور غریب لوگوں کیلئے جاری پناہ گاہیں اور لنگر خانے بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جیسے پاکستانی قوم کو امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے، ویسے ہی پناہ گاہیں بند کرنے کا فیصلہ بھی نامنظور ہے۔ پنجاب میں کوئی پناہ گاہ یا لنگر خانہ بند نہیں کیا جائے گا۔ 

Related Posts