پی سی بی نے ویمنز ایشیا کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی سی بی نے ویمنز ایشیا کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پی سی بی نے ویمنز ایشیا کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ کو بنگلہ دیش میں ہونے والے آئندہ ویمنز ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

15 رکنی اسکواڈ کا اعلان قومی خواتین کی سلیکٹر اسماویہ اقبال نے کیا، ویمنز ٹیم آئندہ ماہ ہونے والے ایونٹ میں شرکت کرے گی۔

اوپنر سدرہ امین اور وکٹ کیپر سدرہ نواز کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جبکہ ٹیم کی قیادت بسمہ معروف کریں گی۔ انعم امین، گل فیروزہ اور ارم جاوید کو ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے باہر کردیا گیا ہے۔

پی سی بی نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ اور ریزرو 18 سے 27 ستمبر تک لاہور کنٹری کلب، مریدکے میں 10 روزہ کیمپ لگائے گا اور قومی ٹیم 28 ستمبر کو بنگلہ دیش کے لیے روانہ ہوگی۔”

ڈیوڈ ہیمپ کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے کے بعد، پاکستان کرکٹ بورڈ اکتوبر کے وسط میں ان کے معاہدے کی میعاد ختم ہونے کے بعد نئے ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کرے گا۔

قومی ویمنز ٹیم کا اسکواڈ:

بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، کائنات امتیاز، منیبہ علی (wk)، ندا ڈار، عمائمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز (wk) اور طوبہ حسن

مزید پڑھیں:ایشیا کپ سپر 4:پاکستان کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دیگر کھلاڑی: نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، ام ہانی اور وحیدہ اختر

Related Posts