لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کیلئے 90 لاکھ روپے کی خطیر رقم انعام کے طور پر تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی کی 20 اوورز پر مشمتل کرکٹ کیئے ملک بھر سے 30 ستمبر سے کھلاڑی شامل ہوں گے۔ سیزن 21-20ء کیلئے مجموعی طور پر 90 لاکھ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا۔
فائنل جیت کر ایونٹ اپنے نام کرنے والی ٹیم کو 50 لاکھ روپے دئیے جائیں گے جبکہ رنر اپ ٹیم 25 لاکھ روپے جیتنے کی حقدار ہوگی۔ ایونٹ میں سب سے بہتر کھلاڑی، باؤلر، بیٹسمین اور وکٹ کیپر کو بھی 1، 1 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔
پہلے ٹورنامنٹ کے ہر میچ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے کھلاڑی کو 25 ہزار روپے انعام دیا جائے گا جبکہ مین آف دی فائنل کو 35 ہزار روپے دئیے جائیں گے۔ فائنل 18 اکتوبر کے روز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فرنچائزز کو پی ایس ایل 6 کی مالی ضمانت جمع کرانے کیلئے 25 ستمبر تک کا وقت دیا جبکہ پی ایس ایل 5 تاحال نامکمل ہے۔
کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نافذ لاک ڈاؤن کے باعث پی ایس ایل 5 کے 4 میچز مؤخر کردئیے گئے تھے جس کے پیشِ نظر فرنچائزز کا خیال تھا کہ پی ایس ایل 6 کیلئے مالی ضمانت تاخیر سے لی جاسکتی ہے، تاہم پی سی بی کا مؤقف اس کے برعکس رہا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 6 کی مالی ضمانت کیلئے 25 ستمبر کا وقت مقرر