کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 6 کی مالی ضمانت کیلئے 25 ستمبر کا وقت دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 6 کی مالی ضمانت کیلئے 25 ستمبر کا وقت دے دیا
کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 6 کی مالی ضمانت کیلئے 25 ستمبر کا وقت دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فرنچائزز کو پی ایس ایل 6 کی مالی ضمانت جمع کرانے کیلئے 25 ستمبر تک کا وقت دیا ہے جبکہ پی ایس ایل 5 تاحال نامکمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نافذ لاک ڈاؤن کے باعث پی ایس ایل 5 کے 4 میچز مؤخر کردئیے گئے تھے جس کے پیشِ نظر فرنچائزز کا خیال تھا کہ پی ایس ایل 6 کیلئے مالی ضمانت تاخیر سے لی جاسکتی ہے، تاہم پی سی بی کا مؤقف اس کے برعکس ہے۔

چند روز قبل ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام نے پی ایس ایل 6 کی مالی ضمانت طلب کرتے ہوئے ضمانت جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 ستمبر مقرر کی۔ فرنچائزز کو پوسٹ ڈیٹیڈ چیکس جمع کرانے کی اجازت ہوگی۔ پی ایس ایل 5 کےمؤخر کیے گئے میچز نومبر میں ہوں گے۔

فرنچائزز کی خواہش ہے کہ پی ایس ایل 6 کیلئے کام گزشتہ سیریز (پی ایس ایل 5) کی تکمیل کے بعد شروع ہو، تاہم کرکٹ بورڈ حکام کسی بھی قسم کی رعایت دینے سے انکاری نظر آتے ہیں۔ پی ایس ایل 5 کے 4 میچز 14 سے 17 نومبر تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 70 سالوں میں  پی ایس ایل ہی برانڈ بنا، عاقب جاوید

Related Posts