اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری مسترد کرتے ہوئے آئندہ 15روز کیلئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت آئندہ 15 روز تک برقرار رہے گی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لٹر کمی کردی گئی۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز تک برقرار رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روز تک کوئی اضافہ متوقع نہیں۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔
باخبرذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی اور دیگر شہروں میں بارشوں کے باعث پہلے ہی شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اس حوالے سے گزشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ موجودہ مشکل حالات میں بارش کی تباہی اور نقصانات سے پریشان عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا۔عوام پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا