ڈاکٹر روتھ فائو سول اسپتال میں مریض معیاری و سستی طبی سہولتوں سے محروم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Civil Hospital Karachi

کراچی :سول اسپتال کراچی میں سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی مشین کئی ماہ سے خراب ہونے کی وجہ سے ان شعبہ جات میں مریض معیاری و سستی طبی سہولتوں سے محروم ہیں۔

حکومت سندھ نے بجٹ سے قبل اسپتال کی خراب مشینری و طبی آلات کی مرمت کے لیے تقریبا 5 کروڑ روپے کی منظوری دی لیکن صوبائی بجٹ کی منظوری کے بعد بھی اسپتال کو رقم جاری نہیں کی گئی۔ اسپتال آئی سی یو میں مزید 8 بیڈز کی درخواست بھی نظرانداز ہوگئی ہے۔

سندھ کے سب سے بڑے ڈاکٹر روتھ فائو سول اسپتال کے ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین یونٹ میں دونوں مشینیں فنی خرابی کے باعث سے غیر فعال ہیں جنہیں تاحال ٹھیک نہیں کروایا گیا۔ اسپتال میں صوبے بھر سے ہزاروں مریض علاج کے لیے آتے ہیں ۔

تمام شعبہ جات پر مریضوں کا دبائو رہتا ہے لیکن مشینیں خراب ہونے سے مذکورہ دونوں ٹیسٹ بند ہیں اور مریضوں کو سرکاری اسپتال سے علاج کی صورت میں جناح اسپتال تجویز کیا جارہا ہے تاہم وہاں بھی مریضوں کا خاصا دبائو ہے، کئی کئی ہفتے انتظار کے بعد ٹیسٹ لیے جارہے ہیں۔

Related Posts