ماضی کی حکومتوں نے ذاتی مفادات کیلئے اداروں کو مفلوج کیا،سینیٹر شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماضی کی حکومتوں نے ذاتی مفادات کیلئے اداروں کو مفلوج کیا،سینیٹر شبلی فراز
ماضی کی حکومتوں نے ذاتی مفادات کیلئے اداروں کو مفلوج کیا،سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے ذاتی مفادات کیلئے اداروں کو مفلوج کیا، خواجہ آصف کی تقریر کرونا وبا کی وجہ سے خطے اور عالمی سطح پر درپیش حالات سے مکمل لاعلمی کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا بیان تضادات کا مجموعہ اور حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش ہے، اپوزیشن اپنی سیاست کے لیے عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے۔ سیاسی شعبدہ باز پارلیمان کا فورم استعمال کر کے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔

سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے وطن عزیز کے اداروں کو تباہ حال کر کے بے سمت کیا، عمران خان نے ملک کی سمت درست کرکے خوشحالی اور ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے۔

پاکستان کے عوام با شعور ہیں۔ملکی مفاد پر ذاتی مفادات کو ترجیح دینے والے عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتے، انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ذاتی مفادات اور فوائد کے لئے اداروں کو مفلوج کیا۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپنے منشور کے تحت ہم اداروں میں اصلاحات کرکے سروس ڈیلیوری بہتر بنا رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تمام چیلنجز سے بخوبی نمٹ رہے ہیں۔

اپوزیشن مثبت تجاویز کی بجائے سیاست کر رہی ہے،وزیراعظم عمران خان قوم کو کرونا وباء سے محفوظ رکھنے اور بھوک سے بچانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔

Related Posts