پشاور: مخالفین کی جانب سے مسجد کے اندر فائرنگ کی گئی جس کے باعث پشتو گلوکار کفایت شاہ باچہ جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صوابی میں مخالفین نے فائرنگ کرکے مشہور پشتو گلوکار کفایت شاہ باچہ کو قتل کردیا، مقتول کے بھائی کے مطابق نماز جمعہ پڑھنے مسجد میں داخل ہو رہے تھے کہ اچانک مخالفین نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کفایت شاہ شدید زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والے پشتو گلوکار کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچہ بھی شدید زخمی ہوا ہے، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: عائشہ اکرم ہراسانی کیس میں گرفتار 98 ملزمان کی رہائی کا حکم