اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ عوام شجر کاری مہم میں حکومت کی بجائے اپنی نسلوں کیلئے شامل ہوں کیونکہ درخت کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں ہوتے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر نے کہا کہ درخت کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کرتے، نہ یہ کسی سیاسی رہنما کو ووٹ دے سکتے ہیں۔
وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر نے کہا کہ سرسبز و شاداب درخت ہمارے ماحول کو خوشگوار اور صاف ستھرا کرتے ہیں اور آلودہ ہوا کو صاف کرتے ہیں۔ آپ کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو شجر کاری مہم کا حصہ بنیں۔
وزیرِ موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ حکومت کے کہنے پر نہیں بلکہ اپنی نسلوں کے خوشگوار اور خوبصورت مستقبل کیلئے شجر کاری مہم کا حصہ بنیں اور ماحول کو سرسبزوشاداب بنائیں۔
https://www.instagram.com/p/CCxbH-LBwIp/