اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 6 دسمبر کو طلب کیا ہے جس میں پارلیمانی جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس 6 دسمبر کو ہوگا جس میں پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتوں کے مرکزی قائدین شریک ہوں گے۔
علاقائی امن کیلئے افغانستان پر عالمی اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا، آرمی چیف
تین ماہ انتہائی اہم، وزیر اعظم نے وزراء کو بیرون ملک جانے سے روک دیا