کورونا وائرس سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt decides to convene joint session on Nov 16

اسلام آباد :کورونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج دو پہر 12بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کانسٹیٹیوشن روم میں ہو گا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 25 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیر اعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور مشیر تجارت و صنعت عبدالرزاق داؤد اجلاس میں شریک ہونگےکرونا وائرس کی وجہ سے ملکی معیشت اور تجارت پر پڑنے والے اثرات اور معیشت کی بحالی کے پلان پر پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی براے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اورنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمیں جنرل محمد افضل کمیٹی کو وائرس کی موجودہ صورتحال اور ریلیف کےسلسلے میں کیے گے اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔

مزید پڑھیں:احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی کا عمل بدھ سے شروع ہوگا، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

اجلاس میں کمیٹی کے ممبران ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بھی شریک ھوں گے،پارلیمانی کمیٹی کورونا وائرس سے متعلق معاملات کا جائرہ، مانیٹرنگ اور نگرانی کے لیے قائم کی گئی پارلیمانی کمیٹی کورونا وائرس سے ملکی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کا بھی جائرہ بھی کمیٹی کے دائرہ اختیار میں شامل ہے۔ پارلیمانی کمیٹی میں قومی اسمبلی سے 12اور سینٹ سے 13 پارلیمانی لیڈرز شامل ہیں۔

Related Posts