قومی اسمبلی و سینیٹ اراکین کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات آج ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان کی صورتحال، قومی اسمبلی و سینیٹ اراکین آرمی چیف سے ملاقات آج کریں گے
افغانستان کی صورتحال، قومی اسمبلی و سینیٹ اراکین آرمی چیف سے ملاقات آج کریں گے

اسلام آباد: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین آرمی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ آج کریں گے جس میں افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات بھی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں برائے دفاع آج جی ایچ کیو کا دورہ کریں گی۔ عسکری قیادت ہمسایہ ملک افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر اراکینِ پارلیمنٹ کو بریفنگ دے گی۔

پاکستان کی دفاعی پالیسی اور ممکنہ مسائل سے نمٹنے کیلئے حکمتِ عملی پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ اراکینِ اسمبلی و سینیٹ سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات اور گفتگو بھی ہوگی۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے ضلع باجوڑ میں سرحد پار سے پاک فوج کی چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ اور جوانوں کی شہادت کی شدید مذمت کی گئی۔

شیخ رشید نے گزشتہ روز سرحد پار فائرنگ سے سپاہی جمال اور سپاہی ایاز کی شہادت کی اطلاع پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے وطن عزیز کی خاطر جان قربان کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیں: سرحد پار حملے سے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت، وزیر داخلہ کی مذمت

گزشتہ روز طالبان نے پاکستان میں سرحد پار سے فائرنگ پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لوگ پاک افغان سرحد پر باڑ سے خوش نہیں ہیں۔

 پاک افغان سرحد پر فائرنگ سے 2 فوجی جوانوں کی شہادت پر پاکستان نے افغانستان کی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال ہونے کی شدید مذمت کی جس پر طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اہم بیان جاری کردیا۔ 

مزید پڑھیں: ہمارے لوگ باڑ سے خوش نہیں۔سرحد پار سے فائرنگ پر طالبان کا ردِ عمل

Related Posts