عالمی اولمپک کمیٹی کے سابق صدر 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی اولمپک کمیٹی کے سابق صدر 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
عالمی اولمپک کمیٹی کے سابق صدر 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا: عالمی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے سابق صدر جیکوس روگی 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے جن کی خدمات اعزازی صدر کے طور پر بھی اہم رہیں۔

تفصیلات کے مطابق جیکوس روگی نے 2001 سے لے کر 2013 تک آئی او سی کے صدر کا عہدہ سنبھالا جس کے بعد انہیں اعزازی صدارت دے دی گئی۔ موجودہ صدر آئی او سی نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

آئی او سی کے موجودہ صدر تھامس بیچ کا کہنا ہے کہ جیکوس کو کھیلوں سے محبت تھی اور وہ اپنا جنون ہر اس شخص میں منتقل کردیا کرتے تھے جو انہیں جانتا ہو۔ ہر خاص و عام کو کھیلوں کی لت لگ جایا کرتی تھی۔

بطور صدر بھی جیکوس روگی کی خدمات کو سراہا جارہا ہے۔ تھامس بیچ نے کہا کہ انہوں نے ادارے کو جدید خطوط پر استوار کیا اور اس کی تنظیمِ نو مکمل کی۔ انہیں نوجوان نسل کیلئے خدمات پر ہمیشہ سراہا جائے گا۔

قبل ازیں جیکوس روگی نے رگبی میں بیلجیئم کی قومی ٹیم کی نمائندگی کی اور 16 بار قومی چیمپین بنے اور کشتی رانی میں عالمی چیمپین  اور اولمپک مقابلوں میں 3 بار شرکت کااعزاز بھی حاصل کیا۔

مزید پڑھیں: میرے آخری سوشل میڈیا بیان کے بعد زندگی بدل گئی ہے،رمیز راجہ

Related Posts