بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اداکاری کے بعد گائیکی کی دنیا میں بھی قدم رکھنے کی تیاری کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پرینیتی نے گلوکارہ بننے کا اعلان بھی کردیا جبکہ انہوں نے اسکے لیے ایک نامور انٹرٹینمنٹ کمپنی سے معاہدہ بھی کرلیا ہے۔
ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پرینیتی نے شیئر کی جس کے ساتھ میں انہوں نے عنوان میں تحریر کیا کہ “میری لیے موسیقی ایک خوشی کا مقام رہی ہے۔”
انہوں نے تحریر کیا کہ میں نے بےشمار موسیقاروں کو اسٹیج پر پرفارم کرتے دیکھا ہے، بلآخر اب اس دنیا کا حصہ بننے کی باری میری ہے۔
پرینیتی چوپڑا نے یہ بھی تحریر کیا کہ “میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میں اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں بالکل ایک نیا باب شروع کرنے جارہی ہوں اور میں ایمانداری کے ساتھ ایک بات کہہ سکتی ہوں کہ میں نئے سفر کی شروعات کےلیے انتہائی پرجوش ہوں۔”
پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ یہ ایک ایسا سفر ہے جو مجھے ایک وقت میں دو کیریئرز رکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔