بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی معروف سیاستدان اور راگھو چڈھا سے شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے، شادی کی تقریبات آئندہ ماہ ستمبر کے دوران شروع ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق پرینیتی چوپڑا ستمبر کی 25تاریخ کو راگھو چڈھا سے شادی کریں گی جبکہ تقریبات کا مرکز صحرائے راجستھان ہوگا۔ ولیمے کیلئے گروگرام کے ایک مقام کا انتخاب کیا گیا ہے۔
اکشے کمار کی 3 فلاپ فلمز کے بعد او ایم جی 2 سوکروڑ کے کلب میں داخل
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا کی شادی میں بالی ووڈ کے ستاروں کے ساتھ ساتھ رشتہ دار، دوست احباب اور سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوں گی۔ شادی کی تقریبات ستمبر کے آغاز سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
دہلی کی حکمراں سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے رکنِ پارلیمان راگھو چڈھا کی منگنی گزشتہ ماہ 13مئی کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہوئی جس میں معروف شوبز ستارے اور دیگر بھارتی شخصیات شریک ہوئی تھیں۔
عشق زادے سے 2012 میں بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم جمانے والی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے ہنسی تو پھنسی، گول مال اگین، جبریا جوڑی، کیسری، دی گرل آن دی ٹرین، میری پیاری بندو اور دعوتِ عشق سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کی ہے۔