پرینیتی چوپڑا نے راگھو چڈھا کیساتھ تعلقات کی افواہوں پر بالآخر خاموشی توڑدی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشہور بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا سے منگنی، شادی اور تعلقات کی افواہوں پر بالآخر خاموشی توڑدی۔

حال ہی میں 34 سالہ پرینیتی چوپڑا نے ایک انٹرویو دیا جس میں وہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق افواہوں پر خفا نظر آئیں اور انہوں نے اس معاملے پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ میڈیا پر میری ذاتی زندگی پر ہونے والی بحث اور اس حد کو پار کرنے کے درمیان میں ایک پتلی سی لکیر ہے جسے اکثر پار کر کے آپ کافی بے عزت ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

شاہ ویر جعفری کو اہلیہ کیساتھ مذاق کرنا مہنگا پڑگیا، ناقدین کی کڑی تنقید

پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ میں تب ہی معاملات کو واضح کروں گی جب غلط فہمی ظاہر ہو، میں اپنی زندگی اور کام دونوں کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا پرانے دوست ہیں اور دونوں نے لندن اسکول آف اکنامکس میں ایک ساتھ تعلیم بھی حاصل کی ہے۔

سوشل میڈیا پرراگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑاایک دوسرے کو فالو بھی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ دن پہلے پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کو ایک ساتھ ہوٹل میں دیکھا گیا تھا جس کے بعد سے ان کے تعلقات اور جلد منگنی کرنے کی افواہوں نے زور پکڑ لیا تھا۔

Related Posts