’پانی دا بلبلہ‘ گیت سے شہرت حاصل کرنیوالے گلوکار یعقوب عاطف انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشہور گانے ’پانی دا بلبلا‘ سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی گلوکار یعقوب عاطف لاہور میں حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب انتقال کرگئے۔

گلوکار کے انتقال کی خبر کی تصدیق نامور اداکار خالد انعم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے کی۔ انہوں نے لکھا کہ ’پانی کا بلبلا پھوٹ گیا۔۔۔۔ یعقوب عاطف اب ہم میں نہیں رہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Khaled Anam (@khaled_anam)

میڈیا رپورٹس کے مطابق 74 سالہ گلوکار یعقوب عاطف کی نماز جنازہ گڑھی شاہو میں ادا کی گئی۔

میڈیا انڈسٹری میں یعقوب عاطف ’بلبلا صاحب‘ کے نام سے مشہور تھے، انہوں نے پاکستان سمیت بین الاقوامی سطح پر بھی خوب نام کمایا۔

ماضی میں فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری میں انہوں نے ایک معمولی چپراسی سے لے کر بادشاہ کا کردار بھی اداکیا، انہوں نے پی ٹی وی کے ڈرامے وارس، اندھیرا اجالا، آج دی کہانی کے علاوہ پپو لاہوریا جیسی فلموں میں کام کیا۔

’پانی دا بلبلا‘ ان کا پہلا گانا تھا جو پنجابی زبان میں تھا، یہ گانا اکتوبر 1979 میں ریلیز کیا گیا، گلوکار ابرارالحق نے 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم زندہ بھاگ کے لیے بھی یہی گانا گایا تھا اور کوک اسٹوڈیو میں بھی اس گانا کے بول گنگنائے۔

Related Posts