پانامہ بینچ پاکستان کی ترقی کا اصل دشمن ہے، مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پانامہ بینچ پاکستان کی ترقی کا اصل دشمن ہے، مریم نواز
پانامہ بینچ پاکستان کی ترقی کا اصل دشمن ہے، مریم نواز

فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاناما بینچ پاکستان کی ترقی کی اصل دشمن ہے۔ پانامہ فیصلے پر عوام سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور آصف سعید کھوسہ کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔

جمعہ کو فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے ملک میں انتخابات سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان کے احتساب اور انصاف کے یکساں معیار کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی الیکشن ہوں گے ان کی پارٹی جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد نواز شریف کو سینکڑوں سماعتوں کے لیے عدالتوں میں طلب کیا گیا لیکن عمران خان کو عدالتی فیصلوں اور سمن کو نظر انداز کرنے کی اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک دن بھی جیل نہیں گئے، نواز شریف مہینوں جیل میں رہے۔

انہوں نے عمران خان کو سب سے بڑا منی لانڈرر قرار دیا، اور الزام لگایا کہ وہ، ان کی پارٹی اور ان کی اہلیہ فائلوں کی منظوری کے عوض رشوت لینے والے چور ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف جلد واپس آرہے ہیں، اس دن سے ترقی کا آغاز ہوگا۔

مزید پڑھیں:مریم نواز کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے بیٹے لندن میں محفوظ زندگی گزار رہے ہیں لیکن وہ اپنے کارکنوں کو سڑکوں پر بلا کر تشدد کا نشانہ بنواتے ہیں۔

Related Posts