پاکپتن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موت کے سوداگروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کیں جن کی مالیت 1 کروڑ بتائی جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکپتن پولیس نے منشیات فروشوں کے ایک ایسے گروہ کو گرفتار کیا جو صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں چرس سمیت مختلف منشیات سپلائی کرتا رہا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موت بانٹنے والوں کو گرفتار کر لیا جن سے مجموعی طور پر 35 کلو گرام چرس برآمد ہوئی جس کی مالیت 1 کروڑ روپے بنتی ہے۔
گرفتار کیے گئے منشیات فروشوں کے بین الاضلاعی گروہ میں 5 ملزمان شامل ہیں جو محض پیسہ کمانے کیلئے نوجوان نسل کا مستقبل تباہ کرتے رہے۔
ملزمان کے گینگ کی گرفتاری کو ایک اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے ڈی پی او پاک پتن نے کارروائی کرنے والی پولیس ٹیم کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ تعریفی اسناد اور نقد انعام کا وعدہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انسدادِ منشیات عدالت نے8 سال قید، 95 ہزار جرمانے کی سزا سنا دی