پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن کردار ادا کیاہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

saleem mandviwala turkey
پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لا ئن ا سٹیٹ کا کردار ادا کیاہے،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

استنبول: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کیا ہے۔ دنیا کو اب دہرا معیار ترک کرنا ہوگا۔مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے تحت حق کی آواز کو کچلا جا رہا ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ترکی کے شہر استنبول میں منعقدہ اسپیکر کانفرنس جس کا موضوع ’’دہشتگردی کی روک تھام اور علاقائی رابطہ کاری کا فروغ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کے ذریعے خطے کی خوشحالی کے لئے اقدامات اٹھا ئے جا سکتے ہیں۔

پائیدار ترقی اور مسائل کے حل کے لئے اس فورم کو زیادہ با اختیار بنانا ہوگا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والانے کہا کہ امن و سلامتی کی چھتری تلے خطے کی رابطہ کاری کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے۔

دہشتگردی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ دہشتگردی کا تعلق کسی قومیت یا مذ ہب سے نہیں،پاکستان خود دہشتگردی کا شکار رہا ہے۔سینیٹرسلیم مانڈوی والانے مزید کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سٹیٹ کا کردار ادا کیا جس میں 70 ہزار سے زائد افراد شہید اور اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور عالمی بدامنی کے خلاف ہمارا عزم پختہ ہے۔

پاکستان نے پارلیمان، حکومتی اور عدالتی سطح پر اس حوالے سے اقدامات اٹھائے ہیں۔ پاکستان کی پارلیمان نے موثر قانون سازی کی ہے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ دنیا کو اب دہرا معیار ترک کرنا ہوگا۔

مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے تحت حق کی آواز کو کچلا جا رہا ہے۔ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں میں ملوث ہے اور مقبوضہ وادی میں نہتے لوگوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مودی نے پر امن مذاکرات کی تمام افرز ٹھکرا دیں۔ڈپٹی چیرمین سینیٹ نے کہا کہ قومیں باہمی اعتماد اور تعاون سے آگے بڑھتی ہیں۔ سی پیک پاکستان اور چین کے باہمی اعتماد اور دوستی کا مظہر ہے۔ پاک چین تعاون خطے کی رابطہ کاری میں مددگار ثابت ہو گا۔

Related Posts