پاکستان کے واحد پی ایچ ڈی منشیات ڈاکٹر طارق خان انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے واحد پی ایچ ڈی منشیات ڈاکٹر طارق خان انتقال کر گئے
پاکستان کے واحد پی ایچ ڈی منشیات ڈاکٹر طارق خان انتقال کر گئے

کراچی:پاکستان کے واحد پی ایچ ڈی منشیات ڈاکٹر طارق خان انہوو انتقال کر گئے۔ ماہر منشیات نے آخری یادگار انٹرویو 20 مئی کو ایم ایم نیوز ٹی وی کو دیا تھا جس میں انہوں نے انسداد منشیات کے اداروں کے منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا۔

ڈاکٹر طارق خان چیئر مین بلدیہ غربی اظہار احمد خان کے میڈیا کو آرڈینیٹر تھے،اس سے قبل ناظمین کے دور میں وہ نارتھ ناظم آباد کے ترجمان بھی رہے۔

انہیں امریکہ، برطانیہ، اور یورپ میں انسداد منشیات کے لیے مشورے اور لیکچرز دینے کے لیے بھی دعوت دی جاتی تھی۔ افسوس یہ ہے کہ پاکستان میں واحد پی ایچ ڈی منشیات کی حکومتی سطح پر کوئی قدر نہیں تھی نہ ہی ان سے منشیات فروشی کی روک تھام کے لیے کبھی مشورے لیے گئے۔

بلدیاتی اداروں میں ان سے وابستہ رہنے والے حلقہ احباب نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ خصوصا” چیئر مین بلدیہ غربی اظہار احمد خان و دیگر نے ان کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔

Related Posts