پاکستان ریلوے پولیس ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے لیے متحرک ہو گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان ریلوے پولیس ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے لیے متحرک ہو گئی
پاکستان ریلوے پولیس ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے لیے متحرک ہو گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: مسافروں کو کورونا وائرس سے بچاؤ اور پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انسپکٹر جنرل آف پاکستان ریلوے پولیس عارف نواز کی جانب سے جاری کردہ ہدایت اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ (SOP) پر عمل درآمد کرانے کے لیے ریلوے پولیس کراچی ڈویژن متحرک ہو گئی۔

انسپکٹر جنرل آف پاکستان ریلوے پولیس عارف نواز کی ہدایت پر ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کے تمام تھانہ جات، اسٹیشن انچارجز اور دیگر تمام پولیس پوسٹوں پر رول کالز کا انعقاد کیا گیا۔

رول کالز میں پولیس ملازمین کو کورونا وائرس سے محفوظ رہنے اور عوام و مسافروں کو محفوظ رکھنے کے لئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے لئے آگاہی دی گئی ہیں اور ان پر سختی سے عملدرآمد کرنے اور کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کے افسرانوں و جوانوں کو سختی سے ہدایات کی گئی کہ وہ اپنی ڈیوٹی کو فرض سمجھتے ہوئے ایمانداری اور خوش اسلوبی سے سرانجام دیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس ان دنوں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور حکومت کی جانب سے عوام کو مسلسل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی جارہی ہے۔ جبکہ بعض اسپتالوں نے بھی مریضوں کو لینے سے انکار کردیا ہے۔

Related Posts