محمد وسیم اوربرطانوی باکسر سنی ایڈورڈ آئی بی ایف فلائی ویٹ ٹائٹل کیلئے 19 مارچ کو ٹکرائینگے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan's Muhammad Waseem to fight for IBF World Title on March 19 in Dubai

دبئی:پاکستا ن کے نامور باکسر محمد وسیم اور برطانیہ کے سنی ایڈورڈ 19 مارچ کو آئی بی ایف فلائی ویٹ ٹائٹل کیلئے دبئی میں ٹکرائینگے، مقابلے کی تیاریاں شروع کردی گئی۔

دبئی میں سینٹ پیٹرک ڈے کے حوالے سے تعطیلات میں پاکستان اور برطانیہ کے سخت جان حریف ہفتہ 19 مارچ کو دبئی ڈیوٹی فری ٹینس اسٹیڈیم میں مدمقابل ہونگے۔

محمد وسیم کوئٹہ، بلوچستان، پاکستان سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور باکسر ہیں ، جو فلائی ویٹ مقابلوں میں پاکستان کے پہلا پیشہ ورانہ باکسر اور وہ موجودہ ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ چیمپئن ہیں۔

اس سے قبل نومبر2021 میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے کولمبیا کے باکسر رابر بریرا کو شکست دے کر ڈبلیو بی سی کا سلور ٹائٹل اپنے نام کیاتھا۔

باکسر محمد وسیم نے کیریئر کی 12 ویں پروفیشنل فائٹ جیتی ہے۔ اس موقع پرباکسر محمد وسیم کا کہنا ہے کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں اور میری ٹیم نے بہت محنت کی ہے۔

مزید پڑھیں:باکسنگ فیڈریشن کی مدد کے بجائے کھلاڑیوں سے لوٹ مار، محمد وسیم سے آمدن میں حصہ مانگنے کاانکشاف

اس حوالے سے محمد وسیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے کھیلنا کسی اعزاز سے کم نہیں ہے اور میری کوشش ہوگی کہ آئی بی ایف ٹائٹل پاکستان لے کر آؤں۔

انہوں نے قوم سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آج تک جو بھی مقابلہ جیتااس میں قوم کی دعاؤں کا بھی عمل دخل تھا۔ قوم بھروسہ رکھے مایوس نہیں کرونگا۔

Related Posts