زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 10 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 23.35 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے جو اعداد وشمار جاری کیے گئے ہیں اُن کے مطابق 10 جون تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14.94 ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس موجود ذخائر 24 کروڑ ڈالر کم ہوکر 8.98 ارب ڈالر رہ گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 74 لاکھ ڈالر اضافے سے 5.95 ارب ڈالر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، گاڑی میں ایندھن کی بچت کیسے کی جاسکتی ہے؟

خیال رہے کہ پچھلے مہینے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف مالی معاونت حاصل کرنے کے لیے غیر ملکی دوروں سے ”خالی ہاتھ” واپس آئے کیونکہ کوئی بھی ملک امداد کی پیشکش کرنے کو تیار نہیں تھا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت کوئی بھی ملک حتیٰ کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ بھی پاکستان کو پیسہ نہیں دے رہا۔

انہوں نے ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی صورتحال تاریک ہے اور یہ ”سری لنکا جیسی صورتحال سے صرف ہفتوں کے فاصلے پر ہے۔

 

Related Posts