افغانستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے پاکستان کی پہلی امدادی کھیپ پہنچ گئی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
افغانستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے پاکستان کی پہلی امدادی کھیپ پہنچ گئی
افغانستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے پاکستان کی پہلی امدادی کھیپ پہنچ گئی

اسلام آباد: افغانستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ افغانستان پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر سامان خصوصی طیارے سے بھیجا گیا اور اسلام آباد کے نورخان ائیر بیس سے یہ سامان پاکستانی سفیر منصور احمد نے روانہ کیا۔ ان امدادی اشیاء میں 100 خیمے، 2 ٹن آٹا، 1 ٹن چاول اور450   کلو چینی شامل ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ افغان بھائیوں کیلئے امدادی اشیاء کی دوسری کھیپ 9 مئی کو روانہ ہوگی، یہ سامان سی 130 طیارے  کے ذریعے افغانستان کے شہر مزار شریف کیلئے بھیجا گیا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ افغان سیلاب زدگان کی امداد کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے۔

 یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آج شانگلہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرینگے

خیال رہے کہ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق افغانستان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی اورمختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔

افغان حکام کے مطابق صوبہ بادغیس کے قادس اور غورماچ ضلعوں میں پیش آنے والے واقعات میں 23 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ سیلاب سے افغانستان کے 10 صوبے متاثر ہوئے ہیں۔

افغانستان کے جو صوبے شدید بارشوں سے متاثر ہوئے ان میں قندھار، ہلمند، ہرات، بدخشاں، تاخار، پروان، قندوز، میدان وردک، بغلان، فریاب اور جوزان شامل ہیں۔