اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں پاکستان کی افریقہ کو برآمدات میں 10 فیصدکا اضافہ ہوا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ کورونا وائرس جیسی عالمی وباء سے ہونے والی جنگ کے دوران مشکل وقت میں بھی پاکستان کی افریقہ کو کی جانے والی برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔
پیغام میں مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ جولائی 2019ء سے لے کر 21 اپریل 2020ء تک پاکستان کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس پر میں اپنی لُک افریقہ پالیسی اقدام اٹھانے والی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ اقدام کے تحت چاول کی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ہوا جو 50 کروڑ ڈالر سے 60 کروڑ ڈالر ہو گئیں جبکہ ٹریکٹر کی 90 لاکھ ڈالر برآمدات 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہو گئی ہیں۔
عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ کپڑے کی برآمدات 40 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 5 کروڑ ڈالر ہو گئی ہیں جبکہ بیڈ لینن کی برآمدات 3 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہو گئیں۔
I would like to commend my team at the MOC for the Look Africa Policy Initiative under which rice exports has increased 20%, from $500 to $600 million, tractors from $9 to 15 million, clothing from $4 to $50 million, and bed linen from $30 to $36 million. 2/2
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) April 24, 2020