واشنگٹن:پاکستان میں مالی مشکلات کے اثرات بیرون ممالک سفارتخانوں میں بھی نظر آنے لگے، سربیا کے بعد سربیا کے بعد امریکا میں بھی سفارت خانہ کے فنڈز ختم، عملہ تنخواہوں سے محروم ہوگیا۔
سوشل میڈیا رپورٹ اور مقامی ٹی وی چینلز کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے پاس اپنے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے فنڈز ختم ہو چکے ہیںاور عملے کو 4 ماہ سے تنخواہ نہیں دی جارہی۔
دی نیوز کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کے مقامی طور پر بھرتی کیے گئے کنٹریکٹ ملازمین میں سے کم از کم پانچ افراد کو اگست 2021 سے ان کی ماہانہ اجرت کی عدم ادائیگی اور تاخیر کا سامنا ہے۔ متاثرہ پانچ افراد میں سے ایک شخص نے تنخواہ کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ستمبر میں استعفیٰ دے دیا۔
مزید پڑھیں:سربیا میں پاکستانی ایمبسی کا مہنگائی پر احتجاج، گانا بھی شیئر کردیا