15 ماہ میں پاکستان کے قرضوں میں 11 ہزار 610 ارب روپے کااضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan's debt and liabilities increase by Rs11.6 trillion in 15 months

سلام آباد : وزارت خزانہ نے ڈیٹ پالیسی سٹیٹمنٹ 2019۔20 جاری کر دی جس میں کہاگیا ہے کہ جون 2018 تا ستمبر 2019 قرضوں میں 11 ہزار 610 ارب روپے اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں کہاگیاکہ قرضوں میں اضافہ یکم جولائی 2018 سے 30 ستمبر 2019 کے دوران ہوا، مجموعی قرض جی ڈی پی کے 94.3 فیصد تک پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: آسان قرضوں کی فراہمی جوانوں کو بااختیار بنانے کا سنگِ میل ہے۔فردوس عاشق اعوان

ڈیٹ لیمیٹیشن ایکٹ کے مطابق قرض جی ڈی پی کا 60 فیصد سے زیادہ نہ ہو،قرضوں کا مجموعی بوجھ 41 ہزار 489 ارب روپے ہو گیا، مقامی حکومتی قرضوں کا حجم 22 ہزار 650 ارب روپے ہے۔

غیر ملکی حکومتی قرضوں کا حجم 10 ہزار 598 ارب روپے ہے۔ دستاویز کے مطابق پاکستان کی مجموعی جی ڈی پی 44 ہزار 3 ارب روپے کی ہے، 2018.19 میں روپیہ کی قدر گرنے سے 3 ہزار 61 ارب روپے قرض بڑھا۔

پاکستان کا مجموعی قرض ریونیو اہداف سے 667 گنا زیادہ ہے۔ دستاویز کے مطابق ایف بی آر ریونیو اہداف جی ڈی پی کا صرف 5.6 فیصد ہے۔

Related Posts