پاکستان میں کورونا پھر بے قابو، مثبت شرح 6فیصد سے تجاوز،2158 نئے کیسز،40اموات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan’s COVID-19 positivity ratio at 6.3%

اسلام آباد : پاکستان میں موذی کورونا نے ایک بار پھر اپنا زور دکھانا شروع کردیا، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے تجاوز کرگئی، ملک میں 2158نئے کیسز سامنے آگئے جبکہ پہلے سے متاثرہ 40 شہری جان کی بازی ہارگئے۔

این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کی مثبت شرح کاتناسب 6اعشاریہ 3 فیصد تک پہنچ جانے کے بعد نئے کیسز کی تعداد میں رواں ہفتے اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

مہلک بیماری نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 40 افراد کی جانیں لے لی ہیں جس کے بعداس بیماری سے ہلاکتوں کی تعداد 22928 ہوگئی ہے جبکہ ملک میں 2158 نئے کیسز سامنے آنے کے بعدمجموعی کیسز کی تعداد 998609 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:فائزر ویکسین کی 14ہزار خوراک کی نئی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

واضح رہے کہ شہرقائد میں ایس او پیز کی خلاف ورزی اور معاشرتی فاصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث کورونا کیسوں میں تیزی سے اضافہ ،ڈیلٹاوائرس کی شرح 100 فیصد تک پہنچ گئی۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کے مطابق کراچی میں انڈین ویرینٹ کورونا کی شرح 100٪ تک جا پہنچی ہے جبکہ کراچی سے وائلڈ ٹائپ کورونا کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر اقبال چوہدری کے مطابق گذشتہ روز کراچی میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز کی مختلف اشکال سامنے آئیں،ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کراچی میں 8464 ٹیسٹ کیے گئے تھے ، ان میں سے کورونا وائرس کے 1393 کیسز کا پتہ چلا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 16اعشاریہ 46فیصد ہوگئی ہے۔

Related Posts