اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 644 ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 634 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جبکہ 1 روز میں مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 2 لاکھ 84ہزار 121 افراد متاثر ہوئے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 82 ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک21 لاکھ 27ہزار 89ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد23 ہزار 390ہے۔
ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز اور اموات کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث 791 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ23ہزار546، پنجاب میں 94ہزار 360، خیبرپختونخوا میں 34ہزار635، بلوچستان میں 11ہزار 884، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 134، گلگت بلتستان میں2 ہزار 321جبکہ اسلام آباد میں 15 ہزار 241کیسز کی تصدیق ہوئی۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 262افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 169افراد جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار230،آزاد کشمیر میں 58، گلگت بلتستان میں 55، اسلام آباد میں171 جبکہ بلوچستان میں 137افراد جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کے اثرات 47 کروڑ 60 لاکھ افراد پر تباہ کن ثابت ہوئے۔اقوامِ متحدہ