پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کورونا وائرس کے خلاف متحد ہے۔آئی ایس پی آر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کورونا وائرس کے خلاف متحد ہے۔آئی ایس پی آر
پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کورونا وائرس کے خلاف متحد ہے۔آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کورونا وائرس کے خلاف متحد ہے اور پوری قوم عالمی وباء کا مل کر سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز خوش قسمتی سے ہمارے ابتدائی اندازے سے کم ہیں جبکہ اگلے دو ہفتے میں کیسز کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ آج میں بھارتی جارحیت کے حقائق سامنے لاناچاہتا ہوں۔ آرمی چیف کی زیرِ صدارت جی ایچ کیو میں خصوصی کانفرنس ہوئی جس کے دوران ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا سخت نوٹس لیا گیا، کشمیر میں لگائی گئی آگ پورے ملک میں پھیل چکی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فورسز پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ بھارت نے 2 ماہ میں 456 مرتبہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاکستان سمیت اقوامِ عالم کو کورونا وائرس جیسے چیلنج کا سامنا ہے جبکہ اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے اس موقعے پر دنیا بھر میں جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ پاک آرمی کی 5 لیبز کورونا وائرس کے خلاف فعال ہیں۔

ہمسایہ ملک چین کے تعاون کو سراہتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ چین نے کورونا وائرس جیسے عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے بر وقت امداد بھیج کر ہمارے اسٹرٹیجک پارٹنر ہونے کا ثبوت دیا ہے جبکہ آج بھی چین کی طرف سے دو جہاز امدادی سامان اور ڈاکٹرز کے ساتھ یہاں پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان چین کی طرف سے بھیجی گئی امداد کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ طبی عملے، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور خوراک کے شعبے سے منسلک افراد سمیت تمام لوگوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جو قوم کے لیے شب و روز مصروفِ عمل ہیں۔ 

 

Related Posts