پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن اور نااہلی ہے،میاں زاہد حسین

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کا سب سے بڑے مسئلہ کرپشن اور نااہلی ہے،میاں زاہد حسین
پاکستان کا سب سے بڑے مسئلہ کرپشن اور نااہلی ہے،میاں زاہد حسین

کراچی: نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑامسئلہ کرپشن اور نا اہلی ہے۔

ٹیکس ٹوجی ڈی پی میں اضافہ کیا جائے اور ٹیکس آمدن کا ضیاں روکا جائے۔ ہرحکومت اقتدار میں آنے کے بعد ملکی معیشت کے بجائے اپنے سپورٹرزاوراتحادیوں پرتوجہ دینا شروع کردیتی ہے۔

عوام کے بجائے حکمرانوں اوران سے وابستہ افراد کی قسمت بدلنے کاعمل شروع کردیا جاتا ہے جس نے ملک کی بنیادیں ہلا ڈالی ہیں۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اہم ترین عہدوں پرنا اہل افراد کی تعیناتی لمحہ فکریہ ہے جس نے ملکی معیشت کوبسترمرگ پرپہنچا دیا ہے۔

دیگرممالک سے ایسے معاہدوں کا سلسلہ جاری ہے جوسراسرنقصان دہ ہے۔ ایک دوست ملک سے تجارتی معاہدے کا خمیازہ تیرہ ارب ڈالرسالانہ کے نقصان کی صورت میں بھگتنا پڑرہا ہے۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ ہمارے پاس ملک کوبچانے کے لئے وقت کم ہے مگرکسی کو اسکی پرواہ نہیں کیونکہ ملک چلانے کے لئے قرضے مل جاتے ہیں مگریہ بات فراموش کردی جاتی ہے کہ قرضوں کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔

ڈالراورامداد کے نشے نے معیشت کونیم مردہ کردیا ہے۔ حکومت اورنجی شعبے کی اکثریت اندھیرے میں تیر چلانے کے عادی ہوگئے ہیں اورملک میں ا سمارٹ انوسٹمنٹ کا نام ونشان بھی نہیں ہے جودرآمدات میں کمی اوربرآمدات میں اضافہ کے لئے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔

جس ملک کی درآمدات اسکی برآمدات سے دگنی سے بھی زیادہ ہوں اس ملک میں ڈالرکیسے رک سکتا ہے۔ ڈالرکی آمدورفت میں توازن نہیں ہوگا توروپیہ مذید کمزورہوگا اورہرچیزمہنگی ہوتی چلی جائے گی۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی ماہرین کی تنقید کا نشانہ بن گئی

جون تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بیس ارب ڈالرہوکرحکومت کی آمدنی کا بڑا حصہ ہڑپ کرجائے گا جبکہ خطے میں سب سے مہنگی بجلی بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا جس سے عوام اورکاروباری برادری کی زندگی مشکلات کا شکاررہے گی۔

Related Posts