پاکستانیوں کی چائے سے محبت ،چھ ماہ میں 96 ارب روپے کی چائےپی گئے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

پاکستانی ہیں اور چائے نہیں پیتے؟ ایسا کیسے ہوسکتا ہے؟ پاکستانیوں کی چائے سے محبت کسی تعارف کی محتاج نہیںہے اور یہ محبت اعداد و شمار میں بھی واضح طور پر نظر آتی ہے۔

رواں مالی سال کےصرف ابتدائی چھ ماہ کے دوران پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 96 ارب 49 کروڑ روپے کی چائے نوش کی ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق، چائے کی درآمد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس سال چائے کی درآمد میں 35 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ اعداد و شمار 71 ارب 10 کروڑ روپے تک محدود تھے۔

وہ غلط عادت جس سے احتراز کینسر سے بچا سکتا ہے

یہ اعداد و شمار نہ صرف چائے کی مقبولیت کی عکاسی کر رہے ہیں بلکہ یہ معیشت پر درآمدات کے بڑھتے دباؤ کو بھی واضح کررہےہیں۔ ماہرین کے مطابق، چائے کی بڑھتی ہوئی طلب اور درآمدی اخراجات کو متوازن کرنے کے لیے مقامی پیداوار کو فروغ دینا اب وقت کی ضرورت ہے۔