اپنی ماں کی دوبارہ شادی کروانے والا پاکستانی نوجوان ہیرو بن گیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
فوٹو ایکسپریس

اٹھارا سال سے تنہائی کی زندگی گزارنے والی ماں کی دوبارہ شادی کروانے والا پاکستانی نوجوان سوشل میڈیا پر ہیرو بن گیا۔

سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی لڑکے عبدالاحد کی کہانی کو صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے جس نے اپنی والدہ کا 18 سال تنہا رہنے کے بعد دوبارہ نکاح کروا دیا۔

حکومت نے توشہ خانہ میں تحائف کا رجسٹر عدالت میں پیش کردیا

سوشل میڈیا پر عبدالاحد نامی صارف نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح اس نے اپنی ماں کی شادی کروائی اور اصرار کیا کہ وہ زندگی میں خود کو دوسرا موقع لازمی دیں۔

نکاح کی اس ویڈیو میں عبدالاحد نے بتایا کہ ’’گزشتہ 18 سال میں، میں نے اپنی پوری کوشش کی کہ کس طرح اپنی والدہ کو اپنی حیثیت کے مطابق بہترین زندگی فراہم کروں، کیونکہ انہوں نے اپنی پوری زندگی ہمارے لیے وقف کردی‘‘۔

انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’’میری والدہ بھی اپنی پرسکون زندگی گزارنے کی حقدار ہیں، اسی لیے بطور بیٹا میں سمجھتا ہوں کہ میں نے بالکل ٹھیک فیصلہ کیا، میں نے اپنی والدہ کے اس فیصلے میں ان کا ساتھ دیا اور انہیں آمادہ کیا کہ زندگی میں دوسرا چانس ضرور لیں‘‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’’یہ انتہائی مشکل فیصلہ تھا جو میں نے کیا لیکن میری زندگی میں میری والدہ سے بڑھ کر کوئی نہیں ہے‘‘۔

عبدالاحد کی جانب سے اپنی والدہ کی دوسری شادی کرانے کی کہانی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پذیرائی مل رہی ہے اور سب سے ان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ان کی والدہ کےلیے دعائیں لکھی ہیں۔