پاکستانی مصنف اسامہ لالی کی کہانی کامن ویلتھ کے انعام کیلئے شارٹ لسٹ ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی مصنف اسامہ لالی کی مختصر کہانی کھچینک کامن ویلتھ 2023 کے انعام کیلئے شارٹ لسٹ ہوگئی، یہ 6 ہزار سے زائد کہانیوں میں سے منتخب کی گئی 28 کہانیوں میں شامل ہے۔

کہانی کا مختصر خلاصہ یہ ہے کہ اس میں ایک لڑکا اپنی بدقسمتی اور المناک حالات کا تذکرہ کرتا ہے، جن کی وجہ سے اس کے والدین کا تعلق بنتا ہے۔

اسامہ لالی کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب سے ہے، انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم بھی وہیں سے حاصل کی اور اس وقت وہ واشنگٹن یونیورسٹی سے فکشن میں اپنی ایم ایف اے کی ڈگری مکمل کررہے ہیں ، اس کے علاوہ انڈرگریجیوٹ طلبہ کو انگلش اکیڈمک رائٹنگ اور کمپوزیشن بھی سکھاتے ہیں۔

کامن ویلتھ میں اپنی کہانی کے شارٹ لسٹ ہونے پر اسامہ لالی نے کہا کہ یہ میرے لئے بہت بڑاعزاز ہے کہ میری کہانی کو ججز نے اتنی توجہ سے پڑھا اور پھر اسے شارٹ لسٹ کیا۔

واضح رہے کہ کامن ویلتھ شارٹ اسٹوری کا انعام ہر سال کامن ویلتھ کے 56 رکن ممالک میں سے شارٹ لسٹ کی گئی ایک کہانی کو دیا جاتا ہے۔

Related Posts