برطانیہ نے کینیڈا میں اپنے سفارتی مشن میں ایک پاکستانی نژاد مسلمان خاتون فوزیہ یونس کو قونصل جنرل تعینات کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوزیہ یونس پہلی برطانوی مسلمان خاتون ہیں جنہیں مملکت کے کسی سفارتی مشن کی سربراہی سونپی گئی ہے۔
فوزیہ یونس اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن کمیونیکیشن اینڈ پبلک ڈپلومیسی کے سربراہ کے طور پر تعینات رہیں۔
Congratulations Fouzia Yunus for being appointed as the first British Muslim woman to head a diplomatic post. Best of luck ! You will be missed in PAkistan ! @YounisFouzia pic.twitter.com/PwLdCYMYUl
— Maleeha Lodhi (@LodhiMaleeha) March 25, 2023
ٹوئٹر کے ذریعے اپنی تقرری سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے فوزیہ یونس نے لکھا کہ مجھے شاہ چارلس کی جانب سے ٹورنٹو میں برطانوی قونصل جنرل تعینات کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک خاص موقع ہےجب پہلی بار برطانیہ کے کسی ڈپلومیٹک مشن کی سربراہ کے طور پر مسلمان خاتون کا تقرر ہوا۔ میں اس میدان میں آخری نہیں ہوں گی۔
فوزیہ یونس کا کہنا تھا کہ میری طرح کی لڑکیوں کے لیے جو کمیونٹیز کے اندر اور باہر تعصب، نسل اور جنس کی بنیاد پر لڑ رہی ہیں جن کو بتایا جاتا ہے کہ وہ کچھ نہیں کر سکتیں یا وہ اس کا حصہ نہیں بن سکتیں، اپنی طاقت کو کم نہ ہونے دیں۔ آپ دنیا کو بدل سکتی ہیں۔