کراچی کے تین اسکولوں کے پاکستانی طلباء نے امریکہ میں ناسا کے خلائی کیمپ میں شمولیت کا اعزاز حاصل کرلیا۔
امریکی قونصلیٹ جنرل کراچی کی مالی اعانت سے سائنسی مقابلوں میں کامیاب طلبہ و طالبات کو ناسا کے خلائی کیمپ میں شمولیت کا موقع حاصل ہوا، 24 طلبہ کا تعلق کراچی کے تین اسکولوں سے تھا، جنھوں نے امریکی خلائی و راکٹ سینٹر کے اسپیس کیمپ میں اپنا حصہ ڈالا۔
امریکی قونصلیٹ جنرل کراچی اور داؤد فاؤنڈیشن کے باہمی تعاون سے اس سرگرمی کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد کراچی کے 50 اسکولوں میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (اسٹیم) کی تعلیم کو فروغ دینا تھا،یہ خلائی کیمپ امریکی ریاست الاباما کے شہر ہنٹس وِل میں واقع ہے۔
امریکی گرانٹ تین حصوں پر مشتمل ہے: 100 پاکستانی اساتذہ کے لیے اسٹیم کی تربیت اور میگنیفائی سائنس سینٹر میں ایک ہزار سے زائد طلبہ کے تعلیمی دورے اور سائنس پروجیکٹ کا اختتامی مقابلہ۔
اس امریکی فنڈ نے (اسٹیم)تعلیم کو فروغ دینے اور کراچی کے اسکولوں پر زور دیا کہ وہ سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے اہلکاروں کو تعلیم دینے کے لیے مزید وسائل فراہم کریں۔
نتیجے کے طور پر، طلباء کو سائنس کے شعبوں میں پیشوں کو اپنانے کی ترغیب دی جائے گی، جس سے کاروبار، اکیڈمی اور تحقیق میں (اسٹیم) گریجویٹس کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں:ناسا پاکستانی طالبہ بسمہ سولنگی کی ایجاد دیکھ کر حیران، امریکہ مدعو کرلیا
2011 اور 2015 میں پاکستانی طلباء کے گروپوں کو خلائی کیمپ میں بھیجنے سمیت متعدد تعلیمی پروگراموں کے ذریعے پاکستان میں (اسٹیم)تعلیم کی حمایت کرنے کی امریکہ کی ایک طویل تاریخ ہے۔