نوجوان گلوکار حمزہ ملک کا نیا رومانوی گانا ’’پیاریار‘‘ ریلیز کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: گلوکارحمزہ ملک کا نیا رومانوی پاپ سانگ ’’پیار یار‘‘ریلیز کردیا گیا، شانِ حیدر کی پیش کش اور پرمیش ادیوال کی ہدایات میں بننے والے اس رومانوی پاپ سونگ کو یوٹیوب سمیت دیگر اسٹریمنگ سروسز پر پریمیر کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

، تصوراتی دھماکے پر مشتمل محبت کے طاقتور ترین پاپ سونگ کی ویڈیو میں حمزہ ملک خود موجود ہیں، جبکہ اس کے مد مقابل صدف کنول ہیں۔گانے کی دھن سے لیکر شاعری اور مناظر تک سب ہی چیزیں دل میں اترنے والی ہیں۔

نئے گانے سے متعلق بات کرتے ہوئے حمزہ ملک نے کہا کہ جب سے اس گانے پر کام شروع کیا تھا تب سے اب تک میں اس گانے کو لیکر کافی پر امید اور پرجوش ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید تھی کہ میں ایک ایسا گانابنارہاہوں جو سننے والوں کوالگ ہی احساس میں مبتلا کردیگا۔حمزہ ملک کانام انڈسٹری میں زیادہ پرانا نہیں ہے۔ سونیا اور ڈھولنا جیسے مقبول ترین گانوں نے انڈسٹری میں انہیں الگ مقام دلوایا ہے۔

ان کی دل اور روح میں اترنے والی آواز نے کم وقت میں ان کے مداحوں کی فہرست میں بے شمار اضافہ کیا ہے، اور ایسا لگتا ہے کہ مزید کم سے کم وقت میں وہ اگلے بڑے سپر اسٹار بن کر ابھریں گے۔

Related Posts