پاکستانی مارشل آرٹسٹ شاہ زیب رند نے سنگاپور میں کراٹے چیمپین شپ جیت لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہ زیب
(فوٹو: ایکسپریس نیوز)

پاکستانی مارشل آرٹسٹ شاہ زیب نے سنگا پور میں کراٹے چیمپین شپ جیت کر ملک کا نام روشن کردیا ہے، مکسڈ مارشل آرٹسٹ شاہ زیب عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹسٹ شاہ زیب رند نے سنگا پور میں کراٹے کمبیٹ چیمپین شپ کا سنسنی خیز مقابلہ بہت دلچسپ فائٹ کے بعد جیتا۔ مقابلہ جیتنے پر سنگاپور میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر رابعہ شفیق سمیت دیگر احباب نے انہیں مبارکباد دی۔

قوم کا سر فخر سے بلند کرنے پر ملک کی نامور شخصیات نے مکسڈ مارشل آرٹسٹ شاہ زیب رند کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ شاہ زیب رند کا کہنا ہے کہ میں نے سنگا پور کی کراٹے چیمپین شپ جیتنے کیلئے انتھک محنت کی، اس میں میرے کوچ، والدین اور دوستوں کا ساتھ بھی اہمیت کا حامل ہے۔ب

اپنے بیان میں شاہ زیب رند نے کہا کہ میں بین الاقوامی مقابلوں میں اسی طرح پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں گا۔ ماضی میں بھی بلوچستان کے مکسڈ مارشل آرٹسٹ شاہ زیب رند نے امریکا میں ہونے والی عالمی پریمیئر فل کانٹیکٹ اسٹرائیکنگ لیگ کراتے کامبیٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا تھا۔

خیال رہے کہ رواں برس جیولین تھروور ارشد ندیم سمیت بہت سے کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر اپنے اپنے مقابلے جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔ شاہ زیب رند بھی ایک ایسے ہی مایہ ناز کھلاڑی ہیں جس نے قدم قدم پر پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے انتھک محنت کی اور 6بارقومی چیمپین بھی رہے۔

Related Posts