پاکستانی ہارر فلم دیمک باکس آفس پر ہٹ ہوئی یا فلاپ؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistani Horror Film Deemak Hit or flop?
ONLINE

ملک بھر میں عیدالاضحی کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم “دیمک” کو تجزیہ کاروں اور عالمی میڈیا کی جانب سے بھی مثبت تبصرے موصول ہو رہے ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ فلم کی کہانی کو اس انداز میں فلمایا گیا ہے کہ وہ ناظرین کو مؤثر طریقے سے متاثر کرے تاہم اصل سوال یہ ہے کہ فلم نے باکس آفس پر کیسی کارکردگی دکھائی؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sunday Times (@sundaytimes)

اس فلم کی نمایاں کاسٹ میں سونیا حسین، فیصل قریشی، جاوید شیخ، ثمینہ پیرزادہ اور بشریٰ انصاری شامل ہیں جبکہ اس کی کہانی ایک ایسے خاندان کے گرد گھومتی ہے جس پر ’جنات کا سایہ‘ ہے اور یہ سایہ تمام افراد کو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیتا ہے۔

بطور فلم رائٹر یہ عائشہ مظفر کی پہلی فلم ہے جبکہ رافع راشدی کی بطور ہدایتکار تیسری فلم ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Muzaffar (@abusjinns)

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم کے ڈائریکٹر رافع راشدی کو “دیمک” بنانے کا خیال تقریباً چار سے پانچ سال قبل آیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ خود سپرنیچرل/ماورائی فلموں کے دلدادہ ہیں اور چاہتے تھے کہ پاکستانی ناظرین کے لیے بھی اس نوعیت کی معیاری فلم بنائی جائے، تاہم مصروفیات کی وجہ سے منصوبہ مؤخر ہوتا رہا۔

رافع راشدی کے مطابق، فلم کی کہانی کافی عرصے سے تیار تھی اور انہیں رائٹر عائشہ مظفر سے بھرپور امید تھی کہ وہ اس موضوع کے ساتھ انصاف کریں گی اور یہ توقع پوری ہوئی۔ کہانی ایک ایسے خاندان پر مبنی ہے جہاں ماورائی واقعات کا آغاز ہوتے ہی الزام تراشی، بلیم گیم اور جادو ٹونے جیسے معاشرتی رویے جنم لیتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ “دیمک” صرف ایک ہارر فلم نہیں، بلکہ اس میں خاندانی رشتوں کی پیچیدگیاں، معاشرتی تلخیاں اور ماورائی عناصر نہایت مہارت سے یکجا کیے گئے ہیں، جو فلم کو عام ہارر سے الگ اور قابلِ توجہ بناتے ہیں۔

پاکستانی فلم “دیمک” کے باکس آفس نتائج بتاتے ہیں کہ اسے کامیاب فلم قرار دینا غلط نہ ہوگا۔ فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں تقریباً 6 کروڑ روپے کا شاندار بزنس کیا، جبکہ صرف دو دنوں میں 7 کروڑ روپے کی کمائی کا ریکارڈ بھی قائم کیا جو کہ پاکستانی ہارر صنف میں ایک نیا سنگ میل ہے۔

نہ صرف مالی لحاظ سے بلکہ نقادوں اور شائقین کی جانب سے بھی فلم کو بھرپور سراہا گیا، خاص طور پر ثمینہ پیرزادہ اور سونیا حسین کی اداکاری کو نمایاں طور پر پسند کیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Deemak Official (@deemakfilmofficial)

البتہ کچھ ناظرین نے فلم کے کمپیوٹر گرافکس کے معیار اور کہانی کے سست رفتار ہونے پر تنقید کی اور اسے اوسط درجے کی فلم قرار دیا۔ اس کے باوجود مجموعی طور پر “دیمک” نے پاکستانی سنیما میں ہارر فلموں کا معیار بلند کیا ہے اور کئی حلقوں میں اسے پاکستانی سنیما کی سب سے کامیاب ہارر فلم قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Posts