پاکستانی نے ڈاک ٹکٹوں کے مجموعہ پر‘Monaco Phil 2022’میڈل حاصل کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی نے ڈاک ٹکٹوں کے مجموعہ پر‘Monaco Phil 2022’میڈل حاصل کرلیا
پاکستانی نے ڈاک ٹکٹوں کے مجموعہ پر‘Monaco Phil 2022’میڈل حاصل کرلیا

کراچی: محمد عارف بالگام والا جوکہ کے سی سی آئی کی ڈپلومیٹک سب کمیٹی کے سابق چیئرمین، اور پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین ہیں کو بین الاقوامی ڈاک ٹکٹ کی نمائش‘Monaco Phil 2022’میں اپنا مجموعہ پیش کرنے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصلہوگیا۔

گزشتہ 25 سالوں میں یہ پہلا موقع تھا جب کسی پاکستانی کو موناکو نمائش میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا، جہاں عارف بالگام والا نے برٹش انڈین ایئر میل 1911-1936 کے نایاب سرورق کی نمائش کر کے ملک کا سر فخر سے بلند کیا، جسے بے حد سراہا گیا۔ انہیں تمغہ اور تعریفی سند سے نوازا گیا۔

نمائش کا افتتاح ریاست کے سربراہ شہزادہ البرٹ دوم نے کیا۔ نمائش‘Monaco Phil 2022’کلب ڈی مونٹی کارلو میں منعقد ہوئی۔ اس نمائش میں دنیا کے 100 ٹاپ اسٹامپ آئیکونز نے شرکت کی۔

عارف بالگام والا کو سال 2022 میں منعقد ہونے والی دنیا بھر میں ہونے والی ڈاک ٹکٹوں کی نمائشوں میں 3 گولڈ میڈل جیتنے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہے۔انہوں نے دبئی ایکسپو 22، لندن 2022 میں لگاتار 3 گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ہے، ہیلویٹیا 2022 ڈاک ٹکٹ کی نمائش Lugano سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوئی۔

مزید پڑھیں:راشد نسیم کا نیا ورلڈ ریکارڈ، نن چکو سے 8 سیکنڈ میں 10 بوتلوں کے ڈھکن کھول دئیے

کے سی سی آئی نے 26 ستمبر 2022 کو پاکستان میں“Father of Philately”کے خطاب سے بھی نوازا، جبکہ پی سی ڈی ایم اے نے 30 ستمبر 2022 کو پاکستان میں“Living legend of Philately”کے اعزاز سے نوازا۔

Related Posts