پاکستان کے انٹرنیشنل سائیکلسٹ علی الیاس نے تاجکستان میں ہونے والی ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔
41 ویں ایشین سائیکلنگ چیمپیئن شپ کے سلسلے میں گزشتہ روز پانچویں اور آخری روز دوشنبے چیلنج کپ کے طور پر منعقد ہونیوالے ماسٹرز اور امیچور ایونٹس میں بھی پاکستان کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مجموعی طور پر بھی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اچھی پرفارمنس دی۔
ماسٹرز کیٹیگری میں پاکستان کے علی الیاس نے ملک و قوم کیلئے سلور میڈل جیت لیا۔
سلور میڈل جیتنے والے علی الیاس کا تعلق بائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی سے ہے اور وہ اس سے قبل بھی نیشنل چیمپئن شپ کے ساتھ کئی ایونٹس جیت چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گریمی ایوارڈز، پاکستانی گلوکارہ نے بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیت لیا