بھارت کی جانب سے سائبر دہشتگردی کے بعد پاکستانی ہیکرز نے بھرپور جواب دیتے ہوئے چار بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک کرلیں۔
پاکستانی ہیکرز کے والنٹیئر گروپ نے آپریشن سالار کا آغاز کرتے ہوئے منظم سائبر مہم کے تحت بھارتی آن لائن انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
پاکستانی ہیکرز نے آپریشن سالاربھارت کی چار اہم ویب سائٹس کو ہیک کر کے ان ویب سائٹس پر پاکستانی قومی پرچم بھی چسپاں کر دیا گیا۔
والنٹیئر گروپ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری کارروائی بھارتی سائبر حملوں، پاکستان مخالف مواد اور کشمیری عوام پر جاری ظلم کے ردِ عمل میں کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر آپریشن سالار ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین پاکستانی ہیکرز کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں اور اس جوابی کارروائی کو بھارت کا سائبر ناک آؤٹ قرار دے رہے ہیں۔