پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز: پاکستانی کھلاڑی دوسرے میچ کے لیے کراچی پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
فرقوں کی بھول بھلیوں سے نکلو، صرف قران و سنت کو اپناؤ
zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز: پاکستانی کھلاڑی دوسرے میچ کے لیے کراچی پہنچ گئے
پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز: پاکستانی کھلاڑی دوسرے میچ کے لیے کراچی پہنچ گئے

پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں کھیل پیش کرنے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کراچی پہنچ گئے ہیں۔

پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا۔ قومی ٹیم راولپنڈی سے آج کراچی پہنچی ہے تاکہ 19 دسمبر سے شروع ہونے والے دوسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جائے۔

کراچی کے بین الاقوامی ائیر پورٹ سے کھلاڑیوں کو سخت سیکورٹی انتظامات کے تحت ہوٹل پہنچایا گیا جہاں وہ قیام کریں گے جبکہ مہمان سری لنکن ٹیم بھی کراچی کے لیے جلد روانہ ہوگی۔

سری لنکن کھلاڑی کل دوپہر کے وقت کراچی لینڈ کریں گے جس کے بعد دونوں ٹیموں کی ٹریننگ شروع ہوجائے گی۔ کراچی کے کشادہ نیشنل اسٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پریکٹس کی جائے گی۔

پریکٹس کے لیے پاکستانی کھلاڑی اور سری لنکن ٹیم 17 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کا رُخ کریں گے جبکہ ٹریننگ سیشنز 18 دسمبر تک میچ سے ایک روز قبل تک جاری رہیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جانے والا دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ بغیر نتیجے کے ختم ہوگیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ کے پانچویں اور آخری دن سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز کے ساتھ نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ دھننجیا ڈی سلوا نے اپنی سنچری مکمل کی اور سری لنکا نے اپنی اننگز 308 رنز ڈکلیئر کردی۔

مزید پڑھیں: عابد علی کی سنچری،  پہلا پاک سری لنکا ٹیسٹ بغیر نتیجہ ختم

Related Posts