شوبز کی مشہور شخصیات کا مری میں سیاحوں کی اموات پر دکھ کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شوبز کی مشہور شخصیات کا مری میں سیاحوں کی اموات پر دکھ کا اظہار
شوبز کی مشہور شخصیات کا مری میں سیاحوں کی اموات پر دکھ کا اظہار

پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ نے مری اور گردونواح میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو نکالنے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 22 افراد شدید برف باری میں پھنسے ہوئے اپنی گاڑیوں میں دار فانی کو خیر باد کہہ گئے۔

مظلوم خاندانوں کی المناک موت پر پورا ملک سوگوار ہے، وہیں پاکستانی مشہور شخصیات نے بھی سوشل میڈیا پر اس المناک واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اداکارہ صبا قمر نے ٹوئٹر پر کہا کہ مری کی تصاویر دیکھ کر دل افسردہ ہو گیا۔ میرے خیالات اور دعائیں ان خاندانوں کے لیے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔“ انہوں نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی سفر سے پہلے موسم کی پیشن گوئی چیک کریں۔

فیصل قریشی نے ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں سے عاجزی کے ساتھ درخواست کی کہ وہ مرحومین کی ارواح کے لیے دعا کریں اور ان لوگوں کے لیے بھی جو اب بھی وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔

ماڈل نادیہ حسین اور گلوکارہ میشا شفیع نے بھی ٹوئٹر پر خبر شیئر کی۔ انہوں نے کہا کہ میرا دل ان خاندانوں کا سوچ کر ٹوٹ گیا ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو بغیر وجہ کے کھو دیا ہے۔

کرکٹر شعیب ملک نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا کہ سانحہ مری پر دل بہت دکھی ہے انہوں نے مرحومین کے دعائے مغفرت کی، جب کہ عثمان مختار نے پاکستانی عوام سے واقعے کی ویڈیوز کو شیئر کرنا بند کرنے کی اپیل کی۔

مزید پڑھیں: برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی 40ویں سالگرہ، نئے پورٹریٹ کے چرچے

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے مری اور گلیات میں 6 سے 9 جنوری تک شدید برف باری کی پیش گوئی کی تھی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے علاقے کے اسپتالوں، تھانوں، انتظامیہ کے دفاتر اور ریسکیو 1122 سروسز میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

Related Posts