تھائی لینڈ میں کامیابیاں، پاکستانی باکسرز آج رات وطن واپس پہنچیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستانی پروفیشنل باکسرز 3 مارچ کو بنکاک تھائی لینڈ میں ہونے والے مقابلوں میں کامیابیاں سمیٹ کر آج رات ساڑھے دس بجے کراچی جناح ٹرمینل پہنچ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہر آفریدی نے تھائی لینڈ کے سومپوت سییسا کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ پر جیتتے ہوئے ورلڈ باکسنگ کونسل ایشیا کے سپر مڈل ویٹ کا سلور ٹائٹل بیلٹ اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل 8: لاہور نے ملتان کو 21 رنز سے زیر کردیا

محمد سکندر عباسی نے سپر فیدر ویٹ کلاس میں تھائی باکسر کو پہلے راؤنڈ میں ٹیکنیکل ناک اؤٹ کیا۔ روما یوسف نے آٹم ویٹ میں اپنے مخالف پانیدا پچائی کو پوائنٹس پر شکست دی۔

کراچی سے فرید احمد نے سپر فیدر ویٹ کلاس میں تھائی باکسر اونکارن کو پہلے راؤنڈ میں اسٹاپ کردیا۔ فیدر ویٹ کلاس میں معین خان نے تھائی باکسر کونگ پچت کو پوائنٹس پر ہرایا۔

اس ایونٹ میں پاکستان باکسنگ کونسل کے پروموٹر شارق نذیر اور عابد علی ٹیم کے ساتھ تھے، مقابلوں کے اختتام پر پاکستان باکسنگ کونسل کے صدر عبدالرشید بلوچ نے مستقبل میں بڑے ایونٹس پر تبادلۂ خیال کیا۔

صدر پی بی سی اسی سلسلے میں ایک اہم میٹنگ میں شرکت کے لیے رواں برس مئی میں بنکاک جائیں گے۔ پاکستان باکسنگ کونسل کو امید ہے کہ شائقین باکسنگ ہیروز کو ائیرپورٹ پر جا کر خوش آمدید کہیں گے۔

 

Related Posts