یہ ہے اخلاقی برتری، پاکستانی باکسر نے بھارتی حریف کو شکست دینے کے بعد منفرد تحفہ دیکر دل جیت لئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی باکسر نے اخلاقی برتری ثابت کردی، فوٹو العربیہ

 پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو بہانہ بنا کر پاکستان کے خلاف جنگی اقدامات کیے جا رہے ہیں تو دوسری جانب پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے باوجود امن اور محبت کی باتیں کی جا رہی ہیں۔

پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے تھائی لینڈ میں بھارتی سکھ باکسر کو شکست دیکر شکست خوردہ حریف کو سکھوں کے روحانی پیشوا گرو نانک کے آبائی علاقے کرتار پور کی مٹی کا تحفہ دے کر محبت کی نئی مثال قائم کر دی۔

تھائی لینڈ میں ہونے والے مقابلے کے بعد پاکستانی باکسر شہیر آفریدی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے سننے کے بعد ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو جائے گا۔

پاکستانی ہیرو باکسر شہیر آفریدی نے فائٹ جیتنے کے بعد اپنے مدمقابل بھارتی سکھ حریف کو گرو نانک بابا کی زمین کرتار پور کی مٹی کا تحفہ دیا۔ اس کے ساتھ یہ پیغام بھی دیا کہ پاکستانی عزت محبت کے ساتھ جینا چاہتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی ویڈیو میں سکھ باکسر کو کرتار پور کی زمین کی مٹی کا تحفہ حاصل کرکے خوش ہوتے اور اسے چومتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Related Posts