پاکستانی بولرز کا کارنامہ، آؤٹ ہونے والے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی لائن لگ گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PAK vs BAN Live score
(فوٹو: ای ایس پی این)

راولپنڈی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ جاری ہے۔ آج میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم کے بولرز نے پانسا پلٹ دیا، آؤٹ ہونے والے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی لائن لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 274رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔ 275رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی بیٹرز کا آغاز مایوس کن رہا۔ 14 کے مجموعی اسکور پر پہلے کھلاڑی ذاکر حسن صرف 1 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

مہمان ٹیم کے دوسرے اوپنر بیٹر شادمان اسلام بھی قابلِ ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور 23گیندوں پر 10 رنز بنا کر 19 کے مجموعی اسکور پر خرم شہزاد کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ذاکر حسن نے بھی خرم شہزاد کی گیند پر ابرار احمد کو کیچ تھمادیا تھا۔

بنگلہ دیش کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی نجم الحسن شانتو تھے جو 20 کے مجموعی اسکور پر خرم شہزاد کی گیند پر بولڈ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ اگلے کھلاڑی مومن الحق صرف 2گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد 1 رن بنا کر 20 کے ہی مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

چوتھے آؤٹ ہونے والے بنگلہ دیشی کھلاڑی مومن الحق تھے جو 20 کے مجموعی اسکور پر صرف 1 رن بنا کر میر حمزہ کی گیند پر محمد علی کو کیچ تھما بیٹھے جبکہ مشفق الرحیم نے صرف 3 رن بنائے اور 26 کے مجموعی اسکورپر میر حمزہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

چھٹے اور اب تک کے آؤٹ ہونے والے آخری بنگلہ دیشی کھلاڑی شکیب الحسن تھے جس نے 10 گیندوں پر صرف 2 رنز بنائے اور خرم شہزاد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ یوں صرف 26 کے اسکور پر بنگلہ دیش کی 6 وکٹس گر چکی ہیں اور مزید کی بھی امید کی جارہی ہے۔

میچ کی تازہ ترین صورتحال

اس وقت میچ کی تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ بنگلہ دیشی وکٹ کیپر لٹن داس 4 جبکہ مہدی حسن میراز 9 کے انفرادی اسکور کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ 14 اوورز کے اختتام تک بنگلہ دیش نے 6 وکٹس کے نقصان پر 40 رنز بنا لیے ہیں۔مزید کھیل جاری ہے۔

Related Posts