کامن ویلتھ گیمز2022، پاکستانی کھلاڑی 200 میٹر ریس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کامن ویلتھ گیمز2022، پاکستانی کھلاڑی 200 میٹر ریس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
کامن ویلتھ گیمز2022، پاکستانی کھلاڑی 200 میٹر ریس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

برمنگھم: برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ شجر عباس 200 میٹر ریس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق الیگزنڈر اسٹیڈیم میں شجر عباس نے دو سو میٹر ریس کی ہیٹ میں پہلی پوزیشن پاکر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔

شجر عباس نے دو سو میٹر ریس 21.12 سکینڈز میں مکمل کی۔ شجر عباس سو میٹر ہیٹ میں چوتھے نمبر پر رہے تھے۔ شجر اس سے پہلے کئی بین الاقوامی ایونٹس میں میڈلز جیت کر ملک کانام روشن کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کو شعیب ملک کا متبادل تاحال نہ مل سکا،عاقب جاوید

واضح رہے کہ پچیس سال بعد دو سو میٹر ریس میں کسی پاکستانی نے پہلی بار سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

دوسری جانب پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔کامن ویلتھ گیمز میں نوح بٹ نے اسنیچ اور کلین اینڈ جرک میں سب سے زیادہ وزن چار سو کلو گرام اٹھا کر بھارت،آسٹریلیا، انگلینڈ، کنییڈا کے ویٹ لفٹرز کو شکست دی اور نئی تاریخ رقم کردی۔

خیال رہے کہ پاکستانی ویٹ لفٹر نوح ستگیر کی فتح کے بعد ویٹ لفٹنگ ہال پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا تھا۔

Related Posts